اداکارہ سارہ خان نے شادی سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑدی
پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک میں خود کوئی بات نہ کہوں تب تک یقین نہ کریں۔
انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ 'جب تک میں خود کوئی بات نہ کہوں تب تک یقین نہ کریں، برائے مہربانی میری پرائیویسی کا خیال رکھیں اور جھوٹی افواہیں نہ پھیلائیں'۔
اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے یہ بات بھی واضح کردی کہ ان کا جلد شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سارہ خان نے نازیبا حرکت پر اپنے ہی ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ سارہ اپنے ساتھی اداکار اور قریبی دوست آغا علی سے بریک اپ کے بعد جلد ہی شادی کا اعلان کریں گی۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.