ایکسنٹ کی پاکستانی "فنٹاسٹک ٹی" پینے کی خواہش، ترجمان پاک فوج کی بڑی پیشکش
معروف بین الاقوامی میوزک بینڈ "ایکسنٹ" نے 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں اپنے مداحوں کے ساتھ "فنٹاسٹک کپ آف ٹی" پینے کی خواہش کا اظہار کیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی انہیں بڑی پیشکش کردی۔
رومانیہ سے تعلق رکھنے والے میوزک بینڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ 24 نومبر کو گورنر ہاﺅس لاہور میں پرفارم کرنے آرہے ہیں۔
ایکسنٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو ٹیگ کرکے اپنے مداحوں کے ساتھ "فنٹاسٹک کپ آف ٹی" پینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے انہیں اپنے دفتر میں چائے کی پیشکش کردی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا 'مجھے ٹیگ کرنے کا شکریہ، ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کے ساتھ ایک "فنٹاسٹک کپ آف ٹی" میرے دفتر میں شیڈول کیا گیا ہے۔'
خیال رہے کہ 27 فروری کے بعد سے "فنٹاسٹک کپ آف ٹی اور فنٹاسٹک ٹی" وغیرہ جیسے وہ الفاظ جن سے پاکستان کی شاندار چائے کی تعریف بیان ہوتی ہو، بھارت کی چِڑ بن چکے ہیں، کیونکہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو جب پکڑا گیا تو اس نے بھی پاکستانی چائے کی "آہ۔۔۔ دی ٹی اِزفنٹاسٹک" کے الفاظ سے تعریف کی تھی۔
Comments are closed on this story.