مسئلہ کشمیر: مودی منہ چھپانے پر مجبور، دورہ ترکی منسوخ
نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر میں مظالم نے بھارت کو عالمی برادری سے چہرہ چھپانے پر مجبور کردیا، نریندر مودی نے دورہ ترکی منسوخ کردیا۔
بھارتی وزیراعظم کو دو روزہ دورے پر ترکی جانا تھا جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہونی تھی۔ لیکن ترک صدر کی جانب سے اقوام متحدہ میں کشمیریوں کی واضح حمایت نے بھارت کو شرمندگی سے دوچار کردیا ہے۔
ایف اے ٹی ایف میں ترکی کی جانب سے پاکستان کی حمایت نے بھارت کو مزید تنہا کردیا، بھارتی وزیراعظم کے لیے اس صورتحال میں دورہ ترکی خطرناک ثابت ہوسکتا تھا، مودی کو خطرہ تھا کہ کہیں ترک صدر ان کے سامنے بھی مسئلہ کشمیر نہ اٹھا دیں، اس لیے بھارتی وزیراعظم نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کردیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.