Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا

شائع 17 اکتوبر 2019 04:59pm

کراچی: پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد کراچی پہنچ گیا۔ چار رکنی وفد میں کرنل عتیق زمان، کمانڈر محمد حسین، محمد شریف اور رانا شامل ہیں۔

بنگلادیشی وفد کا استقبال پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے کیا، سیکیورٹی وفد جمعہ کو اجلاس میں  شرکت کرے گا۔

اجلاس میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکورٹی بریفننگ دی جائے گی جبکہ وفد نیشنل اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا۔

کراچی کے بعد سیکوریٹی وفد لاہور اور اسلام آباد بھی جائے گا، کلیرنس ملنے پر بنگلادیش کی قومی ٹیم سمیت تین ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

بنگلا دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 22 اکتوبر کو آنا ہے جبکہ ویمن ٹیم کی آمد 23 اکتوبر کو طے ہے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی مینز کرکٹ ٹیم نے بھی جنوری 2020 میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔