Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کیٹ مڈلٹن کی اردو میں مبارکباد اور بادشاہی مسجد میں سر پر دوپٹہ

شائع 17 اکتوبر 2019 02:43pm

لاہور کے دورے پر آئے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے مصروف دن گزارا۔ شاہی مہمان ایس او ایس ولیج، نیشنل کرکٹ اکیڈمی، بادشاہی مسجد اور شوکت خانم اسپتال گئے۔ دونوں مہمان بچوں اور کھلاڑیوں سے گھل مل گئے اور کرکٹ بھی کھیلی۔

 خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچنے کے بعد شاہی مہمانوں کو فیروز پور روڈ پر ایس او ایس ویلیج لے جایا گیا۔ یتیم و بے سہارا بچوں کیلئے یہ دن یادگار بن گیا۔ شاہی مہمانوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ادارے میں رہنے والے بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بچوں کو ان کی سالگرہ پر اردو میں مبارکباد دی اور اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے جذبات کا بھی کھل کر اظہار کیا۔

Image may contain: 2 people, people smiling, people standing, grass, outdoor and nature

نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچنے پر چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ دونوں مہمانوں نے نمائشی میچ میں بھی شرکت کی جس کے کھلاڑیوں میں حسن علی، اظہر علی، شاہین آفریدی، ثنامیر، عروج فاطمہ اور عائشہ ظفر بھی شامل تھے۔

Image result for kate middleton badshahi masjid

 بادشاہی مسجد آمد پر خطیب عبدالخبیر آزاد نے شاہی جوڑے کا استقبال کیا، برطانوی شاہی جوڑے نے بادشاہی مسجد کے مختلف حصے دیکھے اور قرآن پاک کی تلاوت بھی سنی۔ اس موقع پر شہزادی کیٹ مڈلٹن نے احتراماً سر پر دوپٹہ بھی لیا۔

Image result for kate middleton badshahi masjid

 ایک روزہ دورے کے آخر میں پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن شوکت خانم ہسپتال پہنچے۔ دونوں نے کینسر سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت بھی گزارا اور اسپتال میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل ریڈی ایشن مشین کے شعبے کا دورہ کیا۔

ایک روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد شاہی مہمان واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔