'دونوں کو کہا پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا منہ دیکھو گے'
برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔ ایک طرف جہاں شاہی جوڑا پہلی بار آمد پاکستان پر انتہائی پُرجوش ہے، تو دوسری جانب شہزادہ ولیم کی دادی اور کیٹ میڈلٹن کی "دادی ساس" کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کچھ ایسے پغامات منظرعام پر آئے ہیں جنہیں پڑھ کر آپ ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے۔
لیکن بے فکر رہئے یہ ان کے اپنے پیغامات نہیں، بلکہ کسی نے ٹوئٹر پر "کوئین الیزبتھ" کے نام سے ایک پیروڈی اکاؤنٹ بنایا ہے۔ جس پر ملکہ برطانیہ کا ردعمل انتہائی مزاحیہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں پاکستانی ملکہ برطانیہ نے لکھا: میں نے دونوں کو کہا کہ پاکستان جا کر کسی مارننگ شو میں گئے تو میرا مرا ہوا منہ دیکھو گے۔
Mai ne dono ko kaha ke Pakistan jaa kar kisi morning show mai gaye tou mera mara hua moo dekhogay#RoyalVisitPakistan
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 14, 2019
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں شاہی جوڑے کا رکشہ چلانے والا شخص کون ہے؟
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی پاکستان آمد پر چھوٹی بہو میگھن مارکل کا تذکرہ کرتے ہوئے پاکستانی ملکہ برطانیہ نے ٹویٹ کیا کہ میگھن بھی ضد کر رہی ہے کہ اب اس کو بھی اپنے گاﺅں بہالپور جانا ہے۔
Meghan bhi zidd kar rahi hai ke ab us ko bhi apnay gaon Bahawalpur jaana hai #RoyalVisitPakistan
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 14, 2019
کیٹ میڈلٹن کی ایک ایسی تصویر جس میں وہ قہقہہ لگا کر ہنس رہی ہیں، شیئر کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ نے بتایا کہ راستے میں سنٹورس مال دیکھنے کے بعد کیٹ خوشی سے پاگل ہوگئی۔
Rastay mai Centaurus mall dekhnay ke baad Kate khushi se pagal hogayi#RoyalVisitPakistan pic.twitter.com/TZuanoQuQy
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 14, 2019
ملکہ برطانیہ نے ایک ٹویٹ میں پنجابی ثقافت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ شہزادے نے ابھی مجھے میسج کرکے بتایا ہے کہ بڑی اماں یہاں پنجاب میں ہر دوسرے بندے کو پیار سے شہزادہ کہا جاتا ہے۔
Shehzaday ne abhi mujhey msg kar ke bataya hai ke Bari Amma yahan Punjab mai har dusray banday ko pyar se “Shehzada” kaha jata hai..
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 15, 2019
اس حوالے سے دیگر انتہائی مضحکہ خیز پیغامات ملاحظہ کیجئے۔
Sab ko pata hai ye ke ye dono bhookay London se Pakistan sirf LANGAR ke liye jarahay hain #RoyalVisitPakistan
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 14, 2019
Pakistan mai Landa Bazaro ki wajah se Shehzaday ko kafi log apni Ammi Diana ke kapray pehnay hoye nazar aaye.
Maa yaad anay par us ke ansoo nahi ruk rahay
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 15, 2019
Shehzadi kal se msg kar ke pooch rahi hai ke “Bhutto” kon hai aur ham se mila kiun nahi? pic.twitter.com/NCsRwKCRyT
— Queen Elizabeth (@MalkaEBartania) October 15, 2019
Comments are closed on this story.