Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہد آفریدی کا لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مہم چلانے کا اعلان

اپ ڈیٹ 15 اکتوبر 2019 04:31pm

کراچی: سابق کپتان شاہد آفریدی نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے مہم چلانے کا اعلان کردیا کہا لڑکیاں پڑھی لکھی ہونگی تو نسلوں کا فائدہ ہوگا۔

انہوں نے سندھ حکومت پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ کچرے کی سیاست سے باہر نکلیں گے تو دوسرے کام ہونگے۔

شہر قائد میں کچرا سیاست پر شاہد آفریدی کی سندھ حکومت پر تنقید، کہتے ہیں کہ کہ یہاں تعلیم اور صحت کا کوئی حال نہیں۔

بوم بوم نے ملک بھر میں روڈ ٹو ایجوکیشن مہم چلانے کا اعلان کردیا، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ بے روزگار ہونے والے کرکٹرز کے حوالے سے پی سی بی سے بات کریں گے۔