مردہ شخص کی چیخ و پکار نے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا
ڈبلن: آئرلینڈ میں جنازے کے شرکاء دورانِ تدفین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب وہاں موجود لوگوں کو اس شخص کی آوازیں سنائی دینے لگیں جسے انہوں نے ابھی ابھی قبر میں اتارا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ڈیفنس فورس کا حصہ رہنے والے بریڈلے کے تابوت کو جب قبر میں اتارا گیا تو وہاں موجود لوگوں کو آوازیں سنائی دینے لگیں۔
جنازے کے شرکاء نے سُنا کہ بریڈلے کہہ رہے ہیں 'میں کہاں ہوں؟ مجھے یہاں سے باہر نکالو، یہاں بہت اندھیرا ہے، کیا یہاں کوئی مذہبی پیشوا موجود ہے جو میری آواز سن سکے، میری مدد کرسکے۔ کہ میں شے بریڈلے ہوں جو باکس میں بند ہوں، میں مردہ ہوں؟ کہ مجھے بس آپ سب سے الوداع کہنا ہے۔'
Funeral in dublin yesterday he's alive pic.twitter.com/j18uFJ5aA4
— Lfcgigiddy1122 (@lfcgigiddy1122) October 13, 2019
لیکن جب سب کو حقیقت کا علم ہوا تو بے اختیار ہنسی نکل گئی۔ داراصل جب بریڈلے کی آخری رسومات کی ادائیگی کی جارہی تھی اس وقت ایک ریکارڈنگ چلائی گئی جو انہوں نے اپنی زندگی میں ریکارڈ کی تھی۔
شے بریڈلے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے تاہم ان کے ادارے کا کہنا تھا کہ جب انہیں بریڈلے کی موت کی خبر ہوئی تو بہت دکھ ہوا، ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
شے بریڈلے کی بیٹی کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ انہوں نے اس ریکارڈنگ سے کتنے لوگوں کو چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی، وہ ایک بہترین شخصیت کے حامل تھے۔
ڈیفنس فورس کا حصہ رہنے والے بریڈلے طویل علالت کے بعد 8 اکتوبر کو انتقال کرگئے تھے۔
Comments are closed on this story.