Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف اے ٹی ایف اجلاس، وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد پیرس روانہ

شائع 13 اکتوبر 2019 07:34am
فائل فوٹو

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کا اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا معاملہ 14 اور 15 اکتوبر کو زیرغور آئے گا، اجلاس میں شرکت کیلیے پاکستانی وفد پیرس پہنچ چکا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18 اکتوبر تک جاری رہے گا، وفاقی وزیر حماد اظہر کی قیادت میں وفد شرکت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی متعدد شرائط پرعمل کرلیا، ایف اے ٹی ایف کے27 میں سے 20 نکات پر پیشرفت ہوئی ہے۔