Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی طالبہ نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا

شائع 13 اکتوبر 2019 07:27am

ممبئی: بھارتی طالبہ نے مودی سرکاری اور بھارتی میڈیا کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا عوام کے پاس بسکٹ خریدنے تک کے پیسے نہیں، بھارت میں مہنگائی انتہا کو پہنچ چکی ہے، بھارتی میڈیا یہ حقائق کیوں چھپاتا ہے؟

بطھارتی طالبہ کا کہنا ہے کہ کب تک مودی سرکار آئین کے آرٹیکل 170 اور کشمیر میں کرفیو کے پیچھے چھپے گی، بھارت میں مہنگائی انتہا کو چھو رہی ہے، بھارتی میڈیا سچائی چھپا رہا ہے۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کب تک370 کے پیچھے چھپے گی، میڈیا مودی کے خلاف عالمی احتجاج کیوں نہیں دکھاتا، کشمیرمیں کب تک کرفیو لگائے رکھیں گے۔

طالبہ نے مزید کہا کہ کبھی تو کشمیر کے  لوگ باہر آئیں گے، بھارتی میڈیا کو کبھی تو سچ دکھانا پڑے گا۔