غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا، بلاول
لاڑکانہ: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غریب دشمن حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے، ایک سال میں لاکھوں لوگوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا، حکومت نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن تجاوزات کے نام پر گھر بھی چھین لیے گئے۔
لاڑکانہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں اور اسے گھر بھیج کر ہی چھوڑوں گا۔ کٹھ پتلی حکومت کراچی پرقبضہ کرناچاہتی یہ ان کی بھول ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب بھی کٹھ پتلی حکومت آتی ہے وہ عوام کوخوش نہیں رکھ پاتی، ظالم غریب دشمن حکومت ہے غریب عوام کا خون چوس رہی ہے، اب میں نے پیپلز پارٹی کا پرچم تھام لیا ہے اور عوام دشمن اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف کھڑا ہوا ہوں، میں کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہا ہوں جس نے عوام کا جینا حرام کردیا.
بلاول نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے آمروں کا مقابلہ کیا یہ کٹھ پتلی کیا چیز ہے مجھے اس حکومت کو گھر بھیجنا ہے۔
Comments are closed on this story.