Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل ڈوئل پاپ اپ سیلفی کیمرہ فون پاکستان میں متعارف

شائع 12 اکتوبر 2019 06:55am
سائنس

معروف مابئل فون برانڈ "ویوو" نے پاکستان میں دنیا کا پہلا 32 میگا پکسل ڈوئل پاپ اَپ سیلفی کیمرے والا اسمارٹ فون V17 Pro متعارف کروادیا ہے، جس میں 48 میگا پکسل سے لیس کواڈ کیمرہ سسٹم نصب ہے،  جو ہر طرح کے حالات میں بہترین تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وی 17 پرو میں سُپر ایمولڈ فل ویوو ڈسپلے موجود ہے، جبکہ "اِن ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر" بھی نصب ہے، یعنی اسکرین ہی فنگر پرنٹ اسکینر کا کام کرے گی۔

ویوو کا یہ نیا فون دو رنگوں کرسٹل بلیک اور کرسٹل اسکائی میں پیش کیا جارہا ہے، جسے آگے اور پیچھے دونوں جانب اسکریچ پروف گلاس سے بنایا گیا ہے۔

Image result for Vivo v17 pro

اس کا تیز رفتار پراسیسر اور 8 جی بی ریم اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ گیمز کے شوقین افراد کو بہترین پرفارنس سے محظوظ ہوں۔

وی 17 پرو میں جدید ٹائپ سی یو ایس بی کے ساتھ 4100mAH بیٹری اور تیز رفتار چارجنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

فون کے دیگر فیچرز ذیل میں دیکھیں:

ویوو کا یہ نیا اسمارٹ فون ابھی پری آرڈر پر دستیاب ہے جبکہ 12 اکتوبر سے مارکیٹ میں اس کی فروخت شروع کی جائے گی۔ فون کی قیمت 69,999 روپے رکھی گئی ہے اور یہ فون ایک سال کی وارنٹی کے ساتھ فراہم کیا جارہا ہے۔