Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

بزرگ کا پاسپورٹ دیکھ کر امیگریشن حکام میں کھلبلی مچ گئی

شائع 09 اکتوبر 2019 05:16am

ابوظہبی: گزشتہ دنوں ایک بزرگ ابوظہبی ایئرپورٹ پر پہنچے تو پاسپورٹ دیکھ کر حکام میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے ان بزرگ نے حکام کو جب اپنا پاسپورٹ دکھایا تو اس پر درج ان کی عمر پڑھ کر آفیسرز حیرت کے مارے آنکھیں جھپکنا بھول گئے۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سوامی شیوآنند نامی ان شخص کے پاسپورٹ پر درج عمر کے مطابق وہ 123 سال کے تھے۔

سوامی نے ائیرپورٹ آفیسرز کو بتایا کہ پاسپورٹ پر میری تاریخ پیدائش بالکل درست ہے۔ میں 8 اگست 1896ء کو بھارتی شہر کلکتہ کے مضافات میں واقعی آبادی "بیہالہ" (Behala) میں پیدا ہوا تھا۔

Staff at Abu Dhabi Airport have been left in shock after a man with a passport saying he is 123 years old walked through the terminal

سوامی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس وقت وہ دنیا کے طویل العمر حیات انسان ہیں۔

آفیسرز نے جب ان سے اتنی طویل عمر کا راز پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ یوگا اور جنسی عمل سے گریز میری طویل عمری کے راز ہیں۔

It is certain that Mr Sivananda looks decades younger than his apparent 123 years, something that he puts down to yoga, discipline, and celibacy

انہوں نے کہا کہ میں زندگی بھر کنوارا رہا ہوں اور عمر بھر یوگا کرتا رہا ہوں۔