Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

حضرت عثمان رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ سے منسوب تاریخی "الشعیبہ بندرگاہ" کا قصّہ

شائع 07 اکتوبر 2019 04:21am

سعودی عرب کے مغرب میں واقع الشعیبہ بندرگاہ کو ریاست میں سیاحتی سنگ میل کا درجہ حاصل ہے۔ اس کا شمار ملک کی تاریخی بندرگاہوں میں ہوتا ہے جو بحیرہ احمر میں مچھلی کے شکار اور غوطہ خوری کے شوقین حضرات اور سیاحوں کے لیے خاص کشش رکھتی ہے۔

العریبیہ کی رپورٹ کے مطابق تاریخی بندرگاہ شعیبہ مکہ معظمہ سے جنوب میں 90 کلومیٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ ساحل سمندر پر فطرت کے حسین اور قدیم نظاروں کے ساتھ اس بندرگاہ کا جزیرہ گھنے درختوں سے بھرا ہوا ہے۔

تاریخی سے پتا چلتا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت عُثمان بن عفان رضی اللہُ تعالیٰ عنہُ کے دور میں بندرگاہ کو جدہ منتقل کیا گیا۔ زمانہ جاہلیت اور اوائل اسلام میں یہ مکۃ المکرمہ کی اہم ترین بندرگاہ سمجھی جاتی تھی۔

جدہ میں سوسائٹی آف کلچر اینڈ آرٹس کی فوٹوگرافی کمیٹی کے چیئرمین عمر النھدی بھی اس بندرگاہ اور ساحل سمندر سے بہت متاثر ہیں۔ انہوں نے شعیبہ بندرگاہ کے دورے کے دوران ایک ٹوٹے ہوئے بڑے بحری جہاز کی ایک تصویر بھی العربیہ ڈاٹ نیٹ کے ساتھ شیئر کی۔

ان کا کہنا ہے کہ 'یہ بندرگاہ سمندری غوطہ خوروں کے لیے لطف اٹھانے کا پسندیدہ مقام ہے۔ اس کے علاوہ یہاں آنے والے سیاح اس کی قدرتی خوبصورتی سے بہت متاثر ہوتے ہیں اور یہاں پر موجود ایک پرانے اور ٹوٹے ہوئے جہاز کی یادگاری تصاویر ضرور بناتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الفہد نامی یہ بحری جہاز 32 سال سے یہاں کھڑا ہے۔ لوگ اس کی تصاویر لینے کے ساتھ اس کے یہاں پر رکنے کا راز جاننے کی بھی کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شعیبہ بندرگاہ بحری جہازوں کے قبرستان کے طور پر مشہور ہے۔ یہاں پر ناکارہ ہونے والے جہاز لائے جاتے ہیں۔ اس وقت بھی یہاں تین ایسے جہاز موجود ہیں جو اب صرف سیاحوں کی فوٹو گرافی کے لیے بچ گئے ہیں۔