Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2019 05:58pm

میر پور: آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں اتوار کو علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

آزاد کشمیر کے علاقے بھمبر اور میرپور میں 24 ستمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

اتوار کی علی الصبح ایک مرتبہ پھر مختلف علاقے زلزلے کے جھٹکوں‌ سے لرز اٹھے جس سے شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

خالق آباد میں مکان زمین بوس ہونے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ صبح 5 بج کر 36 منٹ پرآیا، جس کا مرکز جہلم سے 15 کلومیٹرمغرب کی طرف تھا،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر3.8 ریکارڈ کی گئی۔