اپنڈکس آپریشن کے بہانے طالبہ کا گردہ نکال لیا گیا
کوئٹہ: بلوچستان میں اپنڈکس کے آپریشن کیلئے اسپتال میں داخل ہونے والی پندرہ سالہ طالبہ کا گردہ نکال لیا گیا، بچی کا باپ چار ماہ سے انصاف کی تلاش میں دربدر پھر رہا ہے لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔
پنجگور سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ ندا بی بی زندگی اور موت کی کش مکش میں ہے، اپنڈکس کے آپریشن کیلئے داخل ہونے والی مریضہ کا گردہ نکال لیا گیا۔
ظلم کرنے والوں کے خلاف لڑکی کے والد محمد طاھر نے تھانہ گوالمنڈی میں مقدمہ درج کرادیا۔ واقعے کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد معاملے کی چھان بین کیلئے قائم کمیٹی تاحال ٹال مٹول سے کام کے رہی ہے۔
چار بچوں کا باپ محمد طاھر پنجگور میں لیویز کا ملازم ہے اور گذشتہ چار ماہ سے کوئٹہ میں انصاف اور اپنی بچی کی زندگی بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے۔
ندا کی تعلیم چھوٹ چکی ہے اور پورے خاندان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے مظلوم باپ حکمرانوں اور متعلقہ اداروں سے انصاف کا طالب ہے۔
Comments are closed on this story.