تحریک انصاف کے علاقائی رہنما آصف چکلی فائرنگ سے جاں بحق
کراچی: عزیز آباد میں نامعلوم ملزمان نے تحریک انصاف کے علاقائی رہنما آصف کو فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا۔
تھانہ عزیزآباد کی حدود میں مکی مسجد کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پی ٹی آئی کے علاقائی رہنما آصف چکلی پر فائرنگ کردی۔
ملزمان نے آصف چکلی کے سر پر دو کوگلیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ریسکیو اداروں نے مقتول کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا اہل خانہ نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
واقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پولیس چیف کراچی سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی کارکن محمدآصف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کردی گئی ہے، نمازجنازہ میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سندھ حکومت کہتی ہے کراچی کے حالات ٹھیک ہیں، قاتلوں کی گرفتاری سندھ حکومت اور پولیس کی ذمہ داری ہے۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے، کراچی میں کچرے کے اوپر ایک اور جان چلی گئی۔
Comments are closed on this story.