Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

میک اَپ کے سامان میں "چھپکلیوں" کے استعمال کا انکشاف

شائع 05 اکتوبر 2019 05:05am

بیوٹی کاسمیٹکس کی تیاری میں چھپکلیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ دیواروں اور چھتوں پر رینگنے والی یہ چھپکلیاں جسے ہم نظر انداز کر دیتے ہیں دراصل ہمارے آرائش کے سامان کا حصہ بن چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائس آف انڈونیشیا نے بتایا ہے کہ انڈونیشیا میں چھپکلی کو 3 ڈالر میں خریدا جاتا ہے جبکہ ایک چھپکلی سے تیار کریمیں بیوٹی پارلرز میں عام خواتین اور دلہنوں کے سجنے سنورنے میں استعمال ہوتی ہے۔

Image from Vice Indonesia

جریدے کے مطابق انڈونیشیا کے اس گاؤں میں آپ کو جگہ جگہ چھپکلیوں کے ڈھیر لگے نظر آئیں گے۔گاؤں کے رہائشی رات کے وقت چھپلکیوں کو ڈھونڈنے اور پکڑنے کیلئے نکلتے ہیں، انہیں پکڑنے کیلئے ایک خاص قسم کی چَھڑی کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر گلو لگی ہوتی ہے، گلو لگی چھڑی کے ذریعے چھپکلی کو پکڑنا آسان ہو جاتا ہے۔

Image from Vice Indonesia

چھپکلیاں پکڑنے والے انہیں جمع کرکے اس کام کی سربراہی کرنے والوں کے حوالے کر دیتے ہیں جو انہیں 1 کلو چھپکلیوں کے عوض 3 ڈالر دیتا ہے۔

Image from Vice Indonesia

سپلائی کی گئی چھپکلیوں کو سرف سے دھونے کے بعد دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد یہ مارکیٹ میں فروخت کیے جانے کیلئے تیار ہوتی ہیں۔

Image from Vice Indonesia

یہ چھپکلیاں میک اپ کے سامان کے علاوہ جلد کی الرجی اور خارش کی ادویات کی تیاری میں استعمال کی جاتی ہیں۔