میری "لیکڈ ویڈیو" کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مہوش حیات
کراچی: پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے پر خاموشی توڑ دی، ان کا کہنا ہے کہ لیکڈ ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا، جس میں اُن سے کشمیر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔ ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس موضوع پر کچھ کہنے سے منع کیا گیا ہے۔
پاکستانی فلموں کی معروف اداکارہ اور صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات کیمرے کے سامنے جواب دینے پر ہچکچاہٹ کا شکار نظر آئیں۔
تاہم کراچی میں ہونے والی ایک نجی تقریب ہوئی جس میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا تھا کہ آپ نے یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اٹھائی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہزاروں یتیم بچے ہیں، ان کیلئے آپ کیا کہیں گی؟
اس سوال پر مہوش حیات نے کہا کہ انہیں پی آر کمپنی نے ایونٹ سے ہٹ کر بات کرنے سے منع کیا ہے، صحافی کی بار بار درخواست کے باوجود اداکارہ نے کشمیر کے موضوع پر بات کرنے سے منع کردیا تھا۔
*جی تو یہ سنئیں یہ ہے #پاکستان کے سلیبرٹی
فیشن شو میں #کشمیر پر بولنے سے منع کیا گیا ہے.#MehwishHayat#Kashmir #KashmirIssue #Kashmiris #Pakistan #Actors #Fashion @peaceforchange @MehwishHayat @FaisalVawdaPTI @ArifAlvi @ImranKhanPTI @ImranIsmailPTI @ats_tariq @naveedch66 pic.twitter.com/dKqaWb9Jge— chayeekhana Gupshup (@chayeekhana) September 30, 2019
Comments are closed on this story.