Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا

شائع 30 ستمبر 2019 06:16am

استنبول: ترکی نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بحری جہاز پاکستان کے حوالے کر دیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کہتے ہیں کہ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

پاک بحریہ کیلئے تیار کئے جانے والے جدید ترین اور تباہ کن  ملجم کلاس جنگی جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب استنبول کے نیول شپ یارڈ پر ہوئی۔ جس میں ترکی کے صدر طیب اردگان اورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشترکہ طور پر اسٹیل کٹنگ کی۔

تقریب سے خطاب میں سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی استعداد میں اضافہ ہوگا، اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے اور دونوں ممالک کے مابین دیرنہ دوستی کی بہترین مثال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کیلئے تیار کیا جانے والا یہ جہاز جدید ترین تباہ کن ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیر البحر نے ترکی کی وزارتِ قومی دفاع اور ترکی کے اہم عہدیدارن سے ملاقاتیں بھی کی اور پراجیکٹ میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ ترک صدر نے پاکستان اور ترکی کے برادران تعلقات کو  مثالی قرار دیا۔