Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شاباش ابو! جیریمی مکللن کا وزیراعظم کی تقریر پر دلچسپ تبصرہ

شائع 28 ستمبر 2019 08:49am

نیویارک: گذشتہ روز  وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔ معروف عالمی رہنماؤں اور شخصیات کی طرف سے ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

اسی حوالے سے مشہور امریکی کامیڈین جیریمی میکللن نے بھی وزیرِاعظم عمران خان کی تقریر کو سراہتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا " میں نے ابھی اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی گئی تقریر دیکھی، میں حقیقتاً اس شخص سے حیران ہوں۔ یہ عمران خان کا جذبہ اور دوسروں تک اپنا پیغام پہنچانے کی صلاحیت ہی ہے جس نے انہیں پاکستان کا اب تک کا سب سے بہترین وزیراعظم بنایا۔۔۔ شاباش ابو!"

جیریمی کے ٹویٹ کو پاکستانی صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

جیریمی اس سے قبل بھارت اور نریندر مودی پر بھی کئی بار تنقید کر چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں 50 منٹ خطاب کیا جسے خوب سراہا جا رہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد بھارت پر سکتہ طاری ہو گیا۔ عمران خان کے خطاب کے دوران جنرل اسمبلی میں موجود بھارتی نمائندوں کے اترے ہوئے چہروں نے بھارت کی شکست عیاں کر دی اور بھارتی میڈیا اس معاملے پر پراپیگنڈہ بھی کررہا ہے۔

جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک دیگر مسلمان رہنماء وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر آبدیدہ ہوگئے تھے۔