Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

نواز دور میں بھی ایک بھارتی پائلٹ رہا کیا گیا، لیکن اس کے 6 مہینے بعد کیا ہوا؟

اپ ڈیٹ 26 ستمبر 2019 11:54am

وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کو رِہا کرکے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے اور اس کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے مگر اپنی خودمختاری کا سودا ہرگز نہیں کرے گا۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے پہلے پاکستان نے 1999ء میں بھی نواز شریف کے دور حکومت میں بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جسے 8 روز بعد رہا کیا گیا۔

Image result for Pakistan returns Indian Pilot nachiketa

اس حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ کو بھارت کے حوالے کئے جانے کے بعد 6 مہینے کے اندر اندر نواز شریف کی حکومت بھی گرا دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے اس سے پہلے 27 مئی 1999ء کو انڈین ائیرفورس کے ایک پائلٹ کو گرفتار کیا تھا جو کارگل جنگ کا حصہ تھا۔ لیفٹیننٹ کمبامپتی نچیکیتا جو ایک ائیر فورس پائلٹ بھی تھے، اپنا طیارہ مگ 27 پاکستانی حدود میں گر کر تباہ ہونے کے بعد آٹھ دن تک پاکستان کی تحویل میں رہے۔

اس وقت نواز شریف پاکستان کے وزیراعظم تھے اور نچیکیتا کو 8 روز تحویل میں رکھے جانے کے بعد بھارت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔