بند شریانوں کو کھولنے کیلئےکچن میں موجود3 قدرتی اجزاء
کولیسٹرول کی زیادتی شریانوں کی بندش کا باعث بنتی ہے۔ جس کے نتیجے میں خون کی روانی سست یا پھر بند ہو جاتی ہے اور ہارٹ اٹیک کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔
امریکا کے "سینٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینٹیشن" کی ایک تحقیق کے مطابق کولیسٹرول میں اضافے سے شریانوں کے بند ہوجانے کے باعث ہر 40 سیکنڈ بعد ایک شخص کو دل کا دورہ پڑتا ہے۔
ہم بند شریانوں کو کھولنے کیلئے 3 قدرتی اجزاء اپنی روز مرہ زندگی میں شامل کرکے آسانی سے دل میں تکلیف جیسی خطرناک بیماری سے بچ سکتے ہیں، یہ اجزاء آسانی سے ہر گھر میں دستیاب بھی ہوتے ہیں۔
٭ لہسن
لہسن میں قدرتی طور پر کولیسٹرول گھلانے اور شریانوں میں چربی نہ جمنے دینے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ روزانہ 3 سے 4 جوئے لہسن کے نہار منہ پانی کے ساتھ یا اپنے سلاد، چٹنی یا کھانے میں شامل کر کے استعمال کر سکتے ہیں۔
٭ ہلدی
ہر کچن میں موجود ہلدی ایک ایسا مصالحہ ہے جس میں اینٹی سوزش ( معدے میں جلن ) اور اینٹی آکسیڈینٹ جز پائے جاتے ہیں، یہ بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو اعتدال میں رکھ کر دل کے دورے سمیت فالج سے بھی بچاتی ہے۔ ہلدی کا ایک چمچہ نیم گرم دودھ میں شہد کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، روزمرہ کے کھانے، چٹنی میں ہلدی کا استعمال کر کے با آسانی اس کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
٭ دلیہ
دلیہ ایک مکمل غذا ہے جس میں اضافی کولیسٹرول کو زائل کرکے بلڈ پریشر نارمل رکھنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے، مرغن غذاؤں سے پرہیز کے دوران دلیہ بہترین آپشن ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دلیہ ہضم کرنے میں آسان اور نشاستے (فائبر) سے بھرپور غذا ہے،یہ دن میں 2 سے 3 بار استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس میں مختلف پھل بھی شامل کرکے کھائے جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ دل کی بند شریانوں کو کھولنے کیلئے تمباکو نوشی، مرغن غذاؤں، ہر قسم کے میٹھے اور کاربونیٹڈ مشروبات سے پرہیز کریں۔ خود کو ہر ممکن تناؤ اور زیادہ سوچنے سے بچائیں۔
30 منٹ کی ورزش کو زندگی میں معمول بنائیں، اپنے معالج سے باقاعدگی سے بلڈ ٹیسٹ اور بلڈ پریشر ٹیسٹ کرواتے رہیں، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ چلنے کی عادت بنا لیں اور گھنٹوں بیٹھنے سے گریز کریں۔
Comments are closed on this story.