Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کرفیو اور پابندیوں کا 49واں روز: 'بھارت ایک قوم کو ختم کرنا چاہتا ہے'

اپ ڈیٹ 22 ستمبر 2019 12:43pm

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں 49ویں روز میں داخل ہوگئیں، بھارتی فوج کے جگہ جگہ کڑے پہرے ہیں، کشمیری عوام گھروں میں محصور ہیں، وادی میں گرفتاریوں اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

وادی میں خوراک، ادویات کی شدید قلت اور مواصلاتی نظام کی بندش ہے۔ آزادی تو دور، کشمیریوں کو آزادی سے سانس لینے کی بھی اجازت نہیں۔ محصور کشمیریوں کی زندگی بد سے بدتر ہوگئی۔

شوپیاں اور ضلع کپواڑہ میں گھر گھر تلاشی کے نام پر گرفتاریاں جاری ہیں، نہتے شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

مشعال ملک کہتی ہیں مسئلہ کشمیر نیوکلیئر ٹائم بم ہے، دنیا میں امن، مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے۔ بھارت ایک قوم کو ختم کرنا چاہتا ہے، جنت نظیر وادی کے مکین، عالمی برادری کی طرف دیکھ رہے ہیں۔