امریکی صحافی کی مُردے سے رابطے کی کوشش مذاق بن گئی
نیویارک: امریکی ٹی وی کے ایل ٹی اے کی رپورٹر سارہ ویلچ کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ انہوں نے مرنے والے آدمی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ پولیس کے تعاقب کے دوران مارا گیا تھا، تاہم وہ بات کرنے کیلئے دستیاب نہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی رپورٹر کی یہ ویڈیو سماجی رابطوں کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہو گئی جس پر لوگوں نے بے حد مذاق بھی اڑایا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کئے۔
When I say I nearly passed out from laughing... pic.twitter.com/TJgpLocqrL
— Yashar Ali 🐘 (@yashar) September 16, 2019
وائرل ویڈیو میں سارا ویلچ نامی رپورٹر کہہ رہی ہیں کہ ہم نے اس آدمی تک پہنچنے کی کوشش کی جو مر گیا ہے اور وہ جواب دینے کیلئے موجود نہیں ہے۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے خاتون کی وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مرا ہوا آدمی واقعی کوئی جواب دے دیتا تو یہ اس سے بھی زیادہ حیرت زدہ بات ہوتی۔
Ha-ha, if a dead person WERE available for comment, that would be big news. Poor reporter, didn't quite say what she meant.
— Patricia Bray (@PatriciaBray) September 16, 2019
ایک صارف نے وائرل ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے رپورٹر کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ لوگ بغیر سوچے سمجھے صرف وہی پڑھتے ہیں جو سامنے لکھا ہوا ہوتا ہے، اگر ہم میں سے کوئی ہنستے ہنستے مر جائے تو یہ ان کا بھی انٹرویو لے لیں گے۔
If you died laughing she might interview you. 🤔
— Debra (@DebraDee57) September 16, 2019
Comments are closed on this story.