Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

شوہر کے پسینے کی بو کے بیوی پر مثبت اثرات

شائع 18 ستمبر 2019 05:46am

Untitled-1

خوشبوؤں کے اکثر اشتہارات میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ صنفِ نازک ایک خُوب رو نوجوان کی خوشبو سے کس طرح متاثر ہوتی ہے خصوصاً جب وہ پسینے کی بُو ختم کرنے والی خوشبو کا استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سی خواتین اپنے شوہروں کی پہنی ہوئی ایسی قمیضیں سونگھ کر تازہ دم ہوجاتی ہیں جن میں شوہروں کا پسینہ بسا ہوا ہو۔

تحقیق و تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ قدرت نے فطری طور پر محبوب لوگوں کے پسینے میں توانائی اور حوصلہ افزائی کی صفات جمع کر رکھی ہیں اور یہی وہ چیزیں ہیں جو عورتوں کو اپنے شوہروں کی پہنی ہوئی قمیضیں سونگھنے کے بعد تازہ دم کردیتی ہیں۔

تجربے کے دوران یہ بات دیکھنے میں آئی کہ جب عورتیں اپنے شوہروں کی گندی جرابیں اور شرٹ ہاتھ میں اٹھاتی اور سونگھتی ہیں تو انکا خون جوش مارنے لگتا ہے اور پھر رفتہ رفتہ وہ بہت مطمئن، پرسکون اورتازہ دم ہوجاتی ہیں۔

یہ اپنی قسم کا پہلا تحقیقی تجربہ ہے جو کینیڈین سائنس دانوں نے برسوں کی تحقیق کے بعد دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔

یہ تحقیقی رپورٹ وینکوور کی یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا میں مرتب ہوئی ہے جہاں 48 خواتین کو رضاکار کے طور پر ایسے تجربات سے گزارا گیا۔

صحت اور نفسیات کے امور سے متعلق ویب سائٹ کیئر پر شائع ہونے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق خواتین نہ صرف مردوں کے پسینے کی بُو میں کشش محسوس کرتی ہیں بلکہ اس کے رنگ سے بھی متاثر ہوتی ہیں. آسٹریلیا میں میکویری یونیورسٹی کے محققین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پھل اور سبزیاں کھانے کے بعد مردوں کے پسینے سے اُٹھنے والی بُو خواتین کیلئے سب سے زیادہ پرکشش ہوتی ہے.

تحقیق میں شریک مردوں نے اپنی یومیہ غذا کا اندراج کرایا. پہلے مرحلے میں spectrometer کے مرحلے میں spectrometer کے ذریعے اس بات کا تعین کیا گیا کہ آیا یہ شخص کیروٹین سے بھرپور غذا کا استعمال کرتا ہے یا نہیں (اس کے سبب زردی مائل پسینہ خارج ہوتا ہے)۔ انسان کے پھل اور سبزیوں کے زیادہ کھانے سے یہ اثر پیدا ہوتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں مطالعے میں شریک مردوں کو مختلف قسم کی ورزشیں کروائی گئیں تا کہ ان کا خوب پسینہ نکلے۔ اس کے بعد ان کی قمیضوں کو محققین کے حوالے کر دیا گیا جنہوں نے یہ قمیضیں خواتین کو دے دیں تا کہ وہ اپنے طور پر ان کی بُو کو اچھی طرح سُونگھ لیں۔

خواتین کومردوں کی بہترین بُو کا انتخاب کرنے پر جن قمیضوں کا انتخاب کیا گیا وہ ان لوگوں کی تھیں جو مختلف نوعیت کے پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں۔

بہرکیف روزانہ کثرت سے پھل اور سبزیوں کا استعمال انسان کی عمر دراز ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اس عادت سے عمومی صحت کو سپورٹ ملتی ہے اور انسان زیادہ پر کشش نظر آتا ہے۔ اگر آپ واقعی خواتین کے لیے پُرکشش بننا چاہتے ہیں تو پھر یقیناً آپ کو مذکورہ تحقیق کے نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔