اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسلام آباد: ملکی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
پشاور، صوابی، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات، دیر، ملاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور زمین میں اس کی گہرائی 251کلو میٹر تھی۔
اس سے پہلے تین روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ اور نکیال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےتھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 تھی، گہرائی 12 کلو میٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کشمیر اور بھارت کا سرحدی علاقہ تھا۔
زلزلوں کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔
Comments are closed on this story.