Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی کو الگ انتظامی یونٹ بنانے کی تیاریاں

اپ ڈیٹ 12 ستمبر 2019 09:29am

Karachi 3 Talwar

اسلام آباد: کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے بنائی گئی وفاقی کمیٹی نے تجویز تیار کی ہے کہ شہر کو مرکزی حکومت کے زیرِانتظام الگ انتظامی یونٹ بنایا جائے۔

وزیرِ قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اس حوالے سے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے سب آرٹیکل 4 کے تحت وفاق کسی بھی شہری انتظامیہ کو ہدایات دے سکتی ہے۔

مذکورہ آرٹیکل کے تحت ناصرف کراچی بلکہ سندھ کے کسی بھی شہر یا گاؤں سے متعلق فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی کراچی میں آرٹیکل 149 اے نافذ کرنے کا معاملہ وزیر اعظم کے پاس لے کر جائے گی۔

وفاقی وزیرِ قانون فروغ نسیم کے بیان پر مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رد عمل دیا کہ آئین کے آرٹیکل 149 اے کے تحت وفاق صرف صوبائی حکومت ہدایات دے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر یہ ماننے پر مجبور ہوگئے کہ آئینی طور پر وزیراعظم  سندھ حکومت کوصرف ہدایات ہی دے سکتے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئین کے تحت وفاق کا سندھ حکومت کے پاس آنا ان کی مجبوری ہے۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے کراچی کے مسائل حل کرنے سے متعلق لائحہ عمل کیلئے وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جس میں وزیر بحری امور، وزیر منصوبہ بندی، ڈی جی ایف ڈبلیو او اور دیگر اراکین شامل ہیں۔