Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

'صدر ٹرمپ کے دو مقاصد پورے ہونے تک امریکا افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا'

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2019 04:34am

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ کے طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کرنے کے بعد مائیک پومپیو کا نیا بیان سامنے آیا ہے، جس میں امریکی وزیرِخارجہ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دو مقاصد پورے ہونے تک امریکا افغانستان سے اپنی فوج نہیں نکالے گا۔

امریکی چینلز سے گفتگو کے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی فوج کا انخلا صرف باتوں نہیں بلکہ حقیقی شرائط اور زمینی حقائق کی بنیاد پر ہی ہوگا۔

امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے طالبان اپنا رویہ تبدیل کریں گے اور طےشدہ باتوں پر عمل کریں گے۔ طالبان کے رویہ میں تبدیل کے بعد بات چیت کا سلسلہ شروع ہوجائےگا۔

پومپیو نے یہ بھی کہا کہ طالبان امن مذاکرات میں ہونے والے سمجھوتوں پر عمل نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ دباؤ کم نہیں کریں گے اور امریکا افغان سیکیورٹی فورسز کی حمایت و تعاون جاری رکھے گا۔