ملالہ نے ایپل سے ہاتھ ملالیا
لڑکیوں کی تعلیم کو مضبوط کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ایپل نے ملالہ فنڈ کے ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ملالہ فنڈ کی بانی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور ایپل کمپنی کے مالک کی فنڈ کی وجہ سے اب بچوں کو ڈگنے بڑے ایوارڈز دیے جائیں گے۔
ایپل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 'ایپل کے ساتھ دینے سے ملالہ فنڈ کے ایوارڈز کی تعداد دگنی ہوجائے گی جس کی مدد سے بھارت اور امریکا میں 1لاکھ لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم فراہم کی جاسکتی ہے۔
ایپل ملالہ فنڈ کے پہلے پارٹنر بن چکے ہیں جن کی مدد سے یوسف زئی کی بچیوں کو ساتھ دینے کی کوشش پوری کی جاسکتی ہے ۔
بیس سالہ پاکستانی ملالہ کا کہنا ہے کہ'میرا خواب ہے کہ 'دنیا کی ہر لڑکی اپنا مستقبل خود چنے' انہوں نے مزید کہا کہ'ایپل کی جدت اور مدد کی وجہ سے بچوں کو دنیا بھر میں تعلیم دی گئی ہے اور میں ان کا شکریہ گزار ہوں کہ وہ لڑکیوں کی برابر مواقع دینے کی اہمیت جانتے ہیں'
سال 2013 سے ملالہ فنڈ مختلف ادارے کےساتھ پرٹنر شپ میں کام کررہا ہے تاکہ گورنمنٹ اور پرائیوٹ سیکٹر کو یہ احساس ہو سکے کے معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم کی بہت اہمیت ہے۔
دوسری طرف ایپل کے سی ای او ٹم کوک کا کہنا ہے کہ'ہمارا یہ ماننا ہے کہ تعلیم ہر کسی کو ملنی چاہیے اور ہمارے شیئرز ملالہ فنڈ کے ساتھ ہیں جو یہ وعدہ کرتے ہے کہ ہر لڑکی کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کا برابر موقع ملے گا۔'
ایپل کے بانی نے ملالہ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ'ملالہ مساوات کی ایک بہادر وکیل ہیں، وہ اس وقت کی سب سے متاثر کن شخصیات میں سے ایک ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ بہتری کے اس کام کرنے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔'
Comments are closed on this story.