سفری سامان کی فیس بچانے کا انوکھا طریقہ، مسافر گرفتار
سفری سامان کی فیس بچانے کیلئے آپ کس حد تک جاسکتے ہیں؟ ائیر لائن اسٹاف سے بات کرکے یہ زیادہ سے زیادہ چھوٹی چیزوں کو اپنے جیب میں رکھ کر،البتہ حال ہی میں ایک ایسا حادثہ سامنے آیا ہے کہ ایک نوجوان نےاپنے سفری سامان کی فیس بچانے کیلئے سارے کپڑے پہن لیے جن میں آٹھ ٹراؤزر اور دس شرٹ شامل تھیں۔
جی ہاں!آئس لینڈ سے لنڈن جانے والے ایک شہری ریان کارنے ویلیمز کو بدھ کے روزرطانیہ ایئر وے پر بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا گیا کیونکہ ان کے پاس سفری سامان موجود نہ تھا۔
ریان نے بدھ کو ٹوئٹر پر اس حادثے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں نسلی امتیاز کی وجہ سے ائیر پورٹ پر بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا گیا جبکہ برطانیہ ائیر وے کا کہنا ہے کہ ریان کو ان کےبُرے رویے کی وجہ سے بورڈنگ پاس نہیں دیا گیا۔
@British_Airways hi being held at Iceland Keflavik airport because I had no baggage put all the clothes on and they still won't let me on. Racial profiling? Or..... pic.twitter.com/NKgpe1cPFP
— Ryan Hawaii (@RYAN_HAWAII) January 10, 2018
ائیر لائن کا کہنا تھا کہ وہ ڈسک پر اکر ویڈیو بنا رہے تھے اور جانے سے منع کررہے تھے جس کی وجہ سے سیکیورٹی گارڈ کو بلانا پڑگیا۔
ریان کے ٹوئٹ ملاحضہ کیجئے۔
Disappointing. pic.twitter.com/7f8UFi9jb4
— Ryan Hawaii (@RYAN_HAWAII) January 10, 2018
اس حادثے کے بعد ریان نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں دعوی کیا کہ انہیں پولیس نے زمین پر لٹا کر حراست میں لیاگیا تھاتاہم پولیس کو یہ بیان دینے کے بعد انہیں واپس ائیر پورٹ جانے کی اجازت دی گئی تاکہ وہ دوسرے ہوائی جہاز سے لندن جا سکے لیکن ریان کا کہنا تھا کہ انہیں دوسری بار بھی بورڈنگ پاس دینے سے انکار کردیا گیا۔
And AGAIN! Refused from 2 flights in 2 days for no valid reason :) @easyJet @British_Airways thanks guys wonderful service pic.twitter.com/Ivoc0WZvXl
— Ryan Hawaii (@RYAN_HAWAII) January 11, 2018
اس تمام حادثے کے بعد ایک رپورٹ کے مطابق ایزی جیٹ ائیر لائن کا کہنا تھا کہ'بورڈنگ پاس نہ دینے کا فیصلہ بلکل بھی نسلی امتیاز پر مبنی نہیں تھا بلکہ ہم کسی بھی شہری کا بُرا رویہ برداشت نہیں کرسکتے اور ایسے رویے کے خلاف ہم ضرور ایکشن لیتے رہیں گے'
بلآخر ریان نورویجیان ائیر لائن فلائٹ سے برطانیہ پہنچ گئے۔
Comments are closed on this story.