دنیا میں ٹیکنالوجی متعارف کروانے والی 5 امیر ترین شخصیات
امیر ہونے کے علاوہ بل گیٹس، مارک زکربرگ اور جیف بیزوس جیسی شخصیات میں ایک چیز عام ہے اور وہ یہ ہے کہ تینوں ہی انٹراپرنیور(کاروباری) ہیں جنہوں نے صحیح وقت پر دنیا کو ٹیکنالوجی سے متعارف کروایا۔
اس سے پہلے دنیا میں ٹیکنالوجی کا کردار زیادہ بڑا نہ تھا لیکن ان لوگوں نے دنیا کو اپنی قابلیت سے بدل دیا۔ انہوں نے ایسی چیزیں متعارق کروائی جس سے دنیا بھر کو معاشی سطح پر فائدہ ہوا ۔ جہاں ان اہم شخصیت نے لوگوں کو متاثر کیا ہے وہیں کافی لوگوں کی زندگی ان ٹیکنالوجی کی وجہ سے بدل چکی ہے۔
آئیں آج ہم آپ کو ان 6 کاروباری ملینیئر کے بارے مین بتاتے ہین جنہوں نے ٹیکنالوجی کی دنیا بنا کر سب تبدیل کردیا۔
بل گیٹس – 86.7 بلین ڈالر
بل گیٹس نے اپنا پہلے کمپیوٹر کوڈ جنرل الیکٹرک کمپیوٹر کیلئے لکھا تھا جب وہ کافی چھوٹے تھے، اسکول میں بل گیٹس کوڈ لکھنے کی وجہ سے مشہور ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دوسرے طالب علم انہیں کوڈ لکھنے کا کہا کرتے تھے البتہ اپنے اندر اس شو ق کو پہچاننے میں انہیں زیادہ وقت نہ لگا اور 1975 میں انہوں نے مائکروسوفٹ ایجاد کرلیا۔
بل گیٹس کے پاس 87 ارب ڈالر ہیں اور اپنی دولت کو اپنے ایک فلاحی ادارے کے ذریعے انسانوں کی فلاح کے لئے خرچ کر رہے ہیں۔
سچن اور بنی بنسال – 650-750 ملین ڈالر
سچن اور بنی بنسال نےدہلی کے آئی آئی ٹی کالج سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگڑی حاصل کی۔ دونوں نے اپنی اچھی خاصی نوکری چھوڑکراپنا بزنس کرنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں کی کامیابی کا سفر 4 لاکھ روپے اور بنگلور کے ایک گھر سے ہوا تھا جہاں انہوں نے اپنے آفس بنایا تھا آج اسی بزنس کو فلپ کارٹ کہا جاتا ہے۔
مارک زکر برگ - 59.5 بلین ڈالر
زکر برگ نے 19 سال کی عمر میں ہارورڈ یونیورسٹی چھوڑ دی تھی تاکہ وہ ایک سافٹ ویئر پر کام کرسکے جسے آج فیس بک کہا جاتا ہے۔ مارک زکر برگ 60 ارب ڈالر کے مالک ہونے کے باوجود ایک سادہ زندگی گزارتے ہیں۔
لیری پیج اور سرجے برن – 40.8 بلین اور 39.9 بلین ڈالر
سال 1998میں گوگل سرچ انجن کو ایجاد کرنے والے لیری اور سرجےبرن نے کمپیوٹر سائنس میں اپنی ڈگری حاصل کی۔ انٹرنیٹ آج جس وجہ سے ہے وہ شاید اس کا کریڈٹ انہی دو کاروباری شخصیت کو جاتا ہے۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق گوگل ڈرائیور کے بغیر گاڑی چلنے والی ٹیکنالوجی پر بھی پیسے لگارہا ہے۔
جیف بیزوس - 75.2 بلین ڈالر
یہ امیر ترین شخص انٹرنیٹ پر مصنوعات فروخت کرنے والی ایک بڑی کمپنی ایمزان کے بانی اور سربراہ جیف بیزوس ہیں۔
بیزوس ، جن کی عمر 53 سال ہے، اپنی کمپنی ایمیزان کے تقریباً 17 فی صد شیئرز کے مالک ہیں۔ انہوں نے یہ کمپنی 1994 میں ان لائن مصنوعات کی خرید وفروخت کے لیے قائم کی تھی ۔ بعد میں انہوں نے اس بینر کے نیچے جدید ٹیکنالوجی مثلاً کلاؤڈ ، آن لائن ویڈیو، آرٹیفیشل انٹیلی جینس اور کمپیوٹر ہارڈ ویئر کے شعبے بھی شروع کر دیے۔
بشکریہ:اسکوپ شوپ
Comments are closed on this story.