Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عامر خان کے بھائی اور میلا فلم کےمعروف اداکار اب کس حال میں ہیں؟

شائع 17 جنوری 2018 06:01am

nobro

کیا آپ جانتے ہیں کہ بولی وڈ کی دنیا میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھائی بھی ایک اچھے اداکار ہیں ؟  عامر خان کے بھائی   فیصل خان کو  کافی فلموں میں دیکھا جاچکا ہے، جن میں سے کچھ فلمیں خاصی مشہور بھی ہوئی ہیں۔

چلے ہم آپ کو بتائے  کہ سال 2000 میں ایکشن  مصالحہ فلم 'میلا' میں  عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں جہاں عامر خان نے کشن  پیارے کا کردار نبھایا  تھا وہی ان کے بھائی فیصل خان نے  شنکرشانے کا مشہور کردار نبھایا تھا۔

In 2007, Faisal was reported missing for two days.

Film 'Mental' (yet-to-be-titled)

صرف یہی نہیں عامر اور فیصل خان ایک ساتھ  معروف فلم 'جو جیتا وہی سکندر' اور 'قیامت سے قیامت تک' میں بھی کام کرچکے ہیں۔  فیصل خان نے اپنا ڈبیو فلم'قیامت سے قیامت تک' سے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ میں عامر خان کے ساتھی اداکار اب کس حال میں ہیں؟

تو چلیں دیکھتے ہیں کہ بولی وڈ میں اتنے عرصہ کام کرنے والے یہ اداکار اب کہا ہیں اور کیسے دکھتے ہیں۔

It is a new age movie.

faijal kham

رپورٹ کے مطابق سال 2007 میں فیصل خان دو دن تک لاپتہ رہے تھے جس کی وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔ لاپتہ ہونے کی وجہ یہ تھی کہ فیصل خان نے عامر خان کے خلاف لاپتہ ہونے سے کچھ دن قبل پولیس میں رپورٹ درج کروائی تھی کیونکہ ان کے مطابق عامر خان نے انہیں ذہنی بیماری کے باعث گھر میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر پولیس نے کوئی ردعمل نہیں دکھایا تاہم  فیصل خان  پونے پہنچ گئے ۔

کچھ ہی دنوں میں انہیں پونے سے ممبئی لایا گیا اور پھر ان کی ذہنی بیماری کا علاج کروایا گیاالبتہ حالیہ رپورٹ کے مطابق  کافی عرصے سے فلم انڈسٹری سے دور رہنے والے اداکار فیصل خان ایک بار پھر بولی وڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق  فیصل ایک نئی فلم کرنے جارہے ہیں جس کا نام عارضی طور پر'مینٹل' رکھا گیا ہے۔

بشکریہ: وٹی فیڈ