بگ باس 11 کا ٹائٹل کس کے نام ہوگا؟
بگ باس کے گھر میں ٹکنے والے چار کنٹسٹنٹ اب فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برسوں میں جیتنے والے بگ باس کے چند ونرز سے بات کی گئی جن کا ماننا یہ ہے کہ ووٹنگ سے کوئی ٹرافی نہیں جیتتا بلکہ جو کنٹسٹنٹ اس گیم کو صحیح اور سچے دل سے کھیلتےہیں وہی ٹرافی اپنے نام کرتے ہیں۔
آئیں ہم آپ کو گزشتہ سالوں میں فائنل میں پہنچنے والےبگ باس کنٹسٹنٹ کی رائے بتاتے ہیں۔
شلپا کو ہمدردگی کا گیم نہیں کھیلنی چاہیے، کرشمہ تنا
وکاس گُپتا اور حنا خان کو اس شو کا ونر ہونا چاہیے کیونکہ دونوں کنٹسٹنٹ ہر مسائل پر اپنی آواز بلند کرتے ہیں جس کے باوجود دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ اداکار ہ کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی بگ باس کے گھر رہ کر 24 گھنٹے کھانا پکایا لیکن کبھی اس بات کی شکایت نہیں کی جیسے شلپا کرتی ہے۔
وکاس میں وقت کے ساتھ اچھی تبدیلیاں آرہی ہیں، کَرن پٹیل
وکاس یہ شو جیتنے کے حقدار ہیں کیونکہ ان میں وہ تمام خاصیت ہیں موجود جو انہیں دوسروں سے مختلف اور عقلمند کنٹسٹنٹ بناتی ہے،اس کے علاوہ ایک انسان کے حیثیت سے وہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
حنا اپنی جگہ صحیح ہیں، ڈیوولینا بھٹا چرجی
حنا بگ باس میں کھیلی جانے والی گیمز میں اپنا صحیح کردار نبھاتی آئی ہیں اور آخر میں وہ تمام ٹاسک میں اول بھی دکھائی دیتی ہیں جس کی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ وہ اس سال بگ باس کی ونر ہونی چاہیئں۔
وکاس کافی بیلنس دکھائی دیتے ہیں، عروشی ڈھولکیا
وقت کے ساتھ وکاس کو ایک چھوٹے بچے سے تبدیل ہوتے ہوئے ایک مضبوط انسان بنتے ہوئے دیکھا گیا ۔ انہوں نے بگ باس کے گھر میں اپنے تمام کام اچھے سے انجام دیے اور شلپا کے ساتھ جھگڑا ختم کرکے ایک اچھے انسان کی مثال دی۔
شلپا بُری کنٹنسٹنٹ نہیں، مہک چَہل
میرا خیال ہے کہ بگ باس میں شلپا کا سفر کافی اچھا رہا ہے۔ وہ اچھا گیم کھیلتی ہیں اور بڑی بات یہ ہے کہ وہ سچی ہے اور اپنےشو میں فیک نہیں لگ رہیں۔ اس کے علاوہ شلپا ایک اچھی دوستی نبھانا جانتی ہیں۔
شلپا کو عوام پسند کرتے ہیں، اسنیہا واگ
شلپا کو یہ شو جیتنا چاہیے اور وہ یہ شو ضرور جیتیں گی۔ بگ باس شو میں وہ واحد کنٹسٹنٹ ہیں جو صحیح پرفارم کررہی ہیں۔ وہ سچے دل سے اس شو کا حصہ ہیں اور مجھے امید ہے کہ وہ ایک ایسی انسان ہے جس سے آپ باہر ملنا چاہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بگ باس 11: شلپا شندے کے مداح نے حنا خان کے بال کھینچ دیئے
حنا تعصب کے بغیر اچھا پرفارم کررہی ہیں ، روہن مہرا
آج کل کی موڈرن خاتون کی صحیح مثال اگر کوئی ہے تو وہ حنا ہے، جو غلط چیز کت خلاف فوراً آواز آٹھاتی ہیں اس کے علاوہ وہ ہر کام کو بھی باخوبی انجام دیتی ہیں اسی وجہ سے مجھے لگتا ہے کہ اس سال کی ونر وہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed on this story.