Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

واٹس ایپ وائس کال کو ویڈیو کال میں تبدیل کرنے کا نیا فیچر

شائع 11 جنوری 2018 07:27am
سائنس
 File Photo File Photo

لندن: واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن پر ایک نیا فیچر لانچ کیا ہے جس کی مدد سے یوزرایک بٹن دبا کر وائس کال کو ویڈیو کال پر تبدیل کرسکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق   اگر آپ واٹس ایپ پر وائس کال پر بات کررہے ہیں اوراچانک آپ کو ویڈیو کال پربات کرنی ہے تو صرف ایک بٹن دبانے کی دیری ہے۔ اس بٹن کو دبانے سے بار کرنے والے شخص کے پاس ریکویسٹ چلی جائے گی کہ اسے ویڈیو کال پر جانا ہے کہ نہیں، اگر وہ اس درخواست پر حامی بڑھے گا تو آپ سامنے والے شخص کے ساتھ ویڈیو کال پر تبدیل ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایک وقت میں آپ ایک ہی شخص کو واٹس ایپ کال کرسکتے ہیں،لیکن مستقبل میں یہ فیچر گروپ کیلئے بھی لانچ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کن موبائل فونز پر کام کرنا چھوڑ دیگا؟

یاد رہے کہ یہ  نیافیچر صرف واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں پایا جاتا ہے جس پر سب سے پہلی نظر معروف چیٹ ایپ ڈبلیو اے بیٹا انفوکی پڑی۔ البتہ دوسرے ورژن میں وائس کال سے ویڈیو کال پر جانے کیلئے آپ کو پہلے وائس کال ختم کرنی پڑتی ہے۔

بشکریہ: زی نیوز