گندے کپڑے پہننا چھوڑدو، دپیکا پڈوکون
جہاں بولی وڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون فیشن ورلڈ میں اپنی خوبصورتی سے قبضہ کیے بیٹھی ہیں، وہیں مسٹر رنویر سنگھ اپنے عجیب وغریب لباس سے فیشن کے تمام قوانین توڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ رنویر سنگھ چاہے کسی بھی روپ میں دیکھے جائے وہ روپ یا انداز لوگوں میں فوراً مقبول ہوجاتا ہے۔
البتہ بھارتی میڈیا کے مطابق اسٹار رنویر سنگھ کی گرل فرینڈ دپیکاپڈوکون ان کے اس انداز سےمتاثر دکھائی نہیں دے رہیں۔
ووگ بی ایف ایف ایس کے شو میں دپیکا اپنی بہن انشکا پڈوکون کے ساتھ ایک سیگمنٹ 'اسکیڑی اسپائس اور پلیٹر آف پنشمینٹ' کا حصہ بنی تھیں۔ جن میں ان کو ایک جملہ مکمل کرنا تھا۔ شو کی میزبان نیہا نے جب اداکارہ سے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے جو رنویر سنگھ کو چھوڑ دینی چاہیے ، تو دپیکا نے فوراً جواب دیا'رنویر کو اب بُرے لباس پہننا چھوڑ دینا چاہیے'
لگتا ہے کہ ان کی اس بات کا اثر رنویر سنگھ پر ہوگیا ہے کیونکہ حال ہی میں انہیں اچھے لباس میں دیکھا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم پدماوتی نے دپیکا اور رنویرکو’ نفسیاتی مریض ‘بنا دیا
حالیہ انٹرویو میں دپیکا سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ رنویر سے بات چیت کرنے کی سب سے اچھی خاصیت کیا ہے جس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ'جب ہم دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ہمیں کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کبھی ہمارے درمیان اچھی گفتگو ہوتی ہے، کبھی بچوں والی باتیں اور حرکتیں ہوتی ہیں اور کبھی صرف خاموشی رہتی ہے البتہ ہم اسی چیز میں خوش ہیں'
رپورٹ کے مطابق دپیکا نے یہ بھی بتایا کہ رنویر اور ان کے رشتے کو مکمل ہونے کیلئےکسی وقت یا تاریخ کی ضرورت نہیں ، انہیں لگتا ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے البتہ شادی کرنے کا خواب ان کا بچپن سے تھااور انہیں امید ہے کہ وہ وقت جلد آئے گا'
واضح رہے کہ دونوں اسٹارز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم 'پدماوتی 'میں کام کرچکے ہیں جواس سال 25 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.