ماضی کے جارح مزاج سری لنکن بلے باز چلنے پھرنے سے قاصر
سرلنکا کے لیجنڈری آل راؤنڈرسنتھ جسوریااپنے وقت میں 'ماتارا مراؤڈر' کے نام سے جانے جاتے تھے۔ اپنے کامیاب کیریئر کے وقت وہ اپنی بہترین بیٹنگ اور خوفناک بولینگ اٹیک سے لوگوں کا دل جیتتے تھے۔ میدان میں اتر کر اپنی بیٹنگ سے سامنے والی ٹیم کو ہرادینے کی وجہ سے وہ کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ مقبول رہیں گے۔
،بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارحانہ بلے باز سابق سری لنکن چیف سلیکٹر بھی رہ چکے ہیں
البتہ 48 سالہ اپنی ریٹائر منٹ کے بعدآج کل بُرے وقت سے گزر رہے ہیں۔
COLOMBO Former Sri Lanka captain Sanath Jayasuriya is suffering from a knee injury and is even unable to walk without crutches. love for Jayasuriya🌹😘 the best pic.twitter.com/IIdvDVtlXS
— خان طارق خان (@MussaTariq) January 4, 2018
رپورٹ کے مطابق جیسوریا جو کہ سری لنکا کو 1996 کا ورلڈ کپ جیتانے میں اہم کردار ادا رکھتے ہیں وہ اپنے علاج کیلئے جلد میلبرن کیلئے روانہ ہوں گے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں تھیک ہونے میں تقریباً ایک مہینہ لگے گا اور اس درمیان ان پر خاص توجہ دی جائے گی۔
جیسوریا نےاپنے کیرئیر کے 20 سال سری لنکا کے نام کیے جن میں ان کے 110 ٹیسٹ، 445 ون ڈے، اور 31 ٹی20 شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اب تک ون ڈے میں سرلنکا کے دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کرکٹر ہیں جن میں 28 سنچری اور 68 نصف سنچری شامل ہے۔ کل ملا کر وہ اب تک 32.51 کی اوسط فی میچ کھیل کر 13 ہزار 364 رنز بنا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.