Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

سلو بھائی کی 'ٹائیگر زندہ ہے' کی 300 کروڑ کلب میں اینٹری

شائع 08 جنوری 2018 05:43am
File Photo File Photo

سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم'ٹائیگر زندہ ہے' پچھلے کچھ ہفتوں سے باکس آفس میں کافی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔  علی عباس ظفر کی ہدایت کردہ یہ فلم باکس آفس انڈیا   کی رپورٹ کے مطابق اب تک  300 کروڑ کے کلب میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔

اس کے علاوہ یش راج فلموں میں یہ پہلی فلم ہوگی جس نے اب تک سب سے زیادہ بزنس کیا ہوگا جس کی  تصدیق فلم کے جانے مانے تجزیہ کار نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی۔

واضح رہے کہ 'ایک تھا ٹائیگر' کا یہ سیکول ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میںسلمان ایک بھارتی جاسوس کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ کترینہ ایک پاکستانی جاسوس  کا کردار نبھا رہی ہیں۔

بشکریہ: ٹائمز آف انڈیا