Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مغوی' انجینئیر زبردستی شادی کے دوران رو پڑا - ویڈیو '

شائع 06 جنوری 2018 11:05am

Untitled-4

بھارتی ریاست بہار  میں ایک انجینئر  کی  اسلحہ  کے زور پر  زبردستی شادی کروا دی گئی۔

انتیس سالہ ونود کمار  کی  زبردستی شادی کے دوران رونے کی  ویڈیو  انٹرنیٹ پر وائرل  ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق ونود اپنے دوست کی شادی میں شریک تھا جہاں لڑکی کے گھر والے پہنچے اور ونود کو   اسلحہ کے زور مبینہ طور پر اغواء کر کے ساتھ لے گئے۔

ویڈیو میں آپ سن سکتے ہیں کہ لڑکی کے  گھر والے ونود  سے کہہ رہے ہیں کہ 'ہم صرف تمہاری شادی کروا رہے ہیں تمہیں مار نہیں رہے، پھر تم کیوں رو رہے ہو؟'

ونود  کے مطابق وہ والدین کی رضا مندی نہ ہونے کی وجہ سے اس شادی سے انکاری تھے تاہم لڑکی والے  انہیں زبردستی شادی کی تقریب سے نکال لائے۔

ونود کا کہنا تھا کہ 'میں نے اس لڑکی کو  نہ کبھی  دیکھا اور نہ ہی اسے جانتا ہوں'۔

بشکریہ: Yahoo