Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

بنا اجازت وائی فائی کے استعمال کیخلاف فتویٰ

شائع 01 اگست 2017 07:41am
-Kaspersky Lab -Kaspersky Lab

امور اسلامیہ اور چیرٹی آفیئرز دبئی سرکل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احمد عبدالعزیز الحداد نے بلا اجازت وائی فائی استعمال کرنے کو حرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالک کی اجازت کے بنا وائی فائی کا استعمال دیگر چوریوں کی طرح حرام ہے۔

مخلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق دبئی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیویٹیز کے مفتی اعلیٰ کا کہنا ہے کہ مالک کی اجازت کے بنا وائی فائی کا استعمال دھوکا، چوری اور غبن میں شمار کیا جائے گا۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ بغیر اجازت وائی فائی کا استعمال ایک گناہ ہے کیونکہ اس کی چوری کے مالک پر منفی اثرات بھی مرتب ہو سکتے ہیں نیز بغیر اجازت وائی فائی کا استعمال انٹرنیٹ سروس پروائیڈر کے حقوق ملکیت پر بھی نقب لگانے کے مترادف ہے۔

 فتوے میں زور دیا گیا کہ وہ دوسروں کے وائی فائی سے انٹر نیٹ استعمال نہ کریں۔

بشکریہ خلیج ٹائمز