Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وائی فائی راؤٹر لگاتے وقت ان 6 باتوں کا لازمی خیال رکھیں

شائع 12 جولائ 2017 05:33am
-File -File

دنیا جدت کی طرف گامزن ہے اور وائی فائی راؤٹر آج کل ہر گھر کی ضرورت بن گیا ہے۔ اسلئے اگر بہتر سگنلز اور سروس چاہتے ہیں تو ان راؤٹر خریدتے وقت ان پانچ باتوں کا خیال رکھیں۔

٭راؤٹر کی قسم

اگر آپ کا کنیکشن ٹیلی فون کمپنی پر منحصر ہے تو آپ کیلئے ADSL راؤٹر بہترین ہے، لیکن اگر آپ لوکل کیبل آپریٹر سے انٹرنیٹ سروس حاصل کر رہے ہیں تو NON-ADSL کی ضرورت پڑے گی۔

٭ اے سی اسٹینڈرڈز

وہ راؤٹر خریدیں جو 802.11 وائرلیس اسٹینڈرڈ کو سپورٹ کرنے کے ساتھ 5 گیگا ہرٹز اور ڈوئل بینڈ ہو۔۔

٭ یو ایس بی پورٹس

ایک سے زائد یو ایس بی پورٹس والے راؤٹر کا استعمال کریں تاکہ اس کے ساتھ فلیش ڈرائیوز اور پرنٹرز کے ساتھ دوسرے نیٹ ورکس کو بھی جوڑا جا سکے۔

٭ اینٹینا

باہری اینٹیناز راؤٹر کی رینج کو بڑھاتے ہیں۔ خاص طور پر کنکریٹ اور کانچ کی دیواروں والے گھر کیلئے یہ انتہائی مفید ہیں۔

٭ پیرینٹل کنٹرول سیٹنگ اور فائر وال سیکیورٹی

پیرینٹل کنٹرول سیٹنگ بچوں اور باہری لوگوں کے استعمال کو محدود کرتی ہے جبکہ  اور فائر وال سیکیورٹی آپ کے سسٹم کو ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رکھتی ہے۔

٭ اسپیک شیٹ چیک کریں

اسپیک شیٹ ڈیوائس کے ساتھ آنے والا وہ کاغذ ہے جس میں اس کی تمام تفصیلات لکھی جاتی ہیں۔ تمام راؤٹرز میں وائر لیس نیٹ ورک کے ذریعے فائل اور پرنٹر شئیرنگ کیلئے یو ایس بی پورٹ دیا جاتا ہے۔ اس لئے خریدنے سے پہلے اس کی موجودگی کے بار میں معلوم کر لیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا