Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر خواتین برابری چاہتی ہیں تو مردوں کا ریپ کریں، خلیل الرحمان قمر

شائع 31 اکتوبر 2019 06:43pm

پاکستان کے معروف رائٹر خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ اگر خواتین برابری چاہتی ہیں تو مردوں کا ریپ کریں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں 'میرے پاس تم ہو' ڈرامے کے رائٹر اپنے اس فلسفے کا دفاع کرتے نظر آئے کہ وہ معاشرے کو کس طرح دیکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 'میرے پاس تم ہو' ڈرامے کی کہانی کسی ایک مرد کی نہیں بلکہ متعدد مردوں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'جب ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر کو چِیٹ کرتی ہے تو وہ مرد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے کیونکہ وہ اس پر شرم محسوس ہی نہیں کرتی کیونکہ اسے معلوم ہوتا ہے کہ اُس کے پیچھے ایک اور مرد موجود ہے، تاہم جب ایک غیر شادی شدہ عورت چِیٹ کرتی ہے تو وہ شرم محسوس کرتی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'لیکن جب ایک شادی شدہ مرد اپنی بیوی سے چِیٹ کرتا ہے تو وہ شرم اور ندامت محسوس کرتا ہے'۔

انہوں نے پروگرام کے دوران قسم کھاتے ہوئے یہ بات بھی کہی کہ میں پاکستان کا سب سے بڑا فیمنسٹ ہوں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کیا کچھ کہا؟ ذیل میں دی گئی ویڈیو ملاحظہ کریں۔