Thursday 9, September 2010
aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 30 10, 01:51 AM PST
ہاکی ٹورنامنٹ: نیشنل بینک کی واپڈا کیخلاف کامیابی
کراچی: قائد اعظم گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک نے واپڈا کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ حبیب بینک، پورٹ قاسم،اور اسٹیل ملز کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نیشنل بینک اور واپڈا کے درمیان مقابلہ پہلے ہاف میں دو دو گول سے برابررہا۔ نیشنل بینک کے یاسر شبیر نے دو جبکہ محمد عتیق اور محمد ندیم نے ایک گول اسکور کیا۔

واپڈا کی جانب سے پنالٹی کارنراسپیشلسٹ سہیل عباس نے طویل عرصے بعد ڈومیسٹک ایونٹ میں حصہ لیا انہوں نے دوگول کیے لیکن وہ اپنی ٹیم کو جتوانے میں ناکام رہے۔ ایک اور میچ میں حبیب بینک نے پاکستان کسٹمز کی ٹیم کے خلاف پانچ تین سے کامیابی حاصل کی۔ پورٹ قاسم نے پنجاب کو دو کے مقابلے میں چار گول سے مات دی۔ جبکہ اسٹیل ملز نے سندھ کو آٹھ گول سے آوٹ کلاس کیا۔
Copyright Aaj News, 2010
 
جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دوں گا، اعصام الحق
آصف کا برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے پر غور
یوایس اوپن: اعصام مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے
اعصام گرینڈ سلیم کے فائنل میں پہنچنے والا پہلا پاکستانی
اعجاز بٹ کی وطن واپسی، شائقین سراپا احتجاج
ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست پر آفریدی مایوس
آئی سی سی اجلاس ،باری کے بجائے ذاکر خان شریک ہونگے
یوایس اوپن ،اعصام مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں
ٹی ٹوئنٹی:پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست
اعجازبٹ کولیڈرکا کردارادا کرنا چاہیے تھا، لاسن
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved