Thursday 9, September 2010
aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Fri, Jul 30 10, 01:46 AM PST
مقبوضہ کشمیر: بھارت مخالف مظاہرے جاری
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے باوجود بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ وادی کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے سری نگر، سوپور، بارہ مولہ اور اسلام آباد میں عوام کو سڑکوں پر آنے سے روک دیا۔ لیکن بانڈی پور، نائیدکھائی، سمبل، ہندواڑہ اور روسم بورہ میں آزادی کے حق میں مظاہرے کیے گئے۔

بھارتی فوجیوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ سری نگر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی نے وادی کی بدترین صورتحال کا ذمہ دار ریاستی حکومت کو قرار دیا۔ انہوں نے احتجاجاً سول سیکریٹریٹ کے مرکزی دروازے پر تالہ لگا کر وزراء کو بند کردیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بان کی مون نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا کہ کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات چیت کیلئے نئی کوششوں کا آغاز کریں۔
Copyright Aaj News, 2010
 
اسلام آباد: فیصل شہزاد کے تین مبینہ ساتھی گرفتار
حیدرآباد: متاثرین سیلاب آپس میں دست و گریباں
صدر کا تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لیکر چلنے کا اعلان
سندھ: متاثرین کی مدد کیلئے طالبعلم پیش پیش
ایک سو اٹھاسی خواتین ارکان اسمبلی کی اہلیت چیلنج
کراچی: فائرنگ، مولانا احسان اللہ جاں بحق
بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ سے تجاوز
سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، متحدہ
پی پی مخالفین متاثرین کو ورغلا رہے ہیں، ایاز سومرو
لاڑکانہ: راشن کی عدم فراہمی پر متاثرین کا احتجاج
1 2 3 4 5 6 7 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved