aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Thu, Mar 11 10, 09:53 PM PST
کالعدم تنظیمیں دوبارہ متحرک ہورہی ہیں، رحمان
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیمیں دوبارہ متحرک ہو رہی ہیں، کام بند نہ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ لاہور میں جشن بہاراں کے سلسلے میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک طالبان کے ایک گروہ نے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

گورنر پنجاب اور وزیر قانون کی بیان بازی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیاست میں ایسا ہوتا رہتا ہے، تاہم حدود کا خیال رکھنا چاہئے۔ جہلم سے اغواء ہونے والے بچے کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وہ مغوی کے والدین سے رابطے میں ہیں اور اس کی بازیابی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچے کے والد منع کرنے کے باوجود برطانیہ چلے گئے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ کلچرل شو ہماری ثقافت کی عکاسی کرتے ہیں اور دہشت گردی کے باوجود ایسی سرگرمیاں بہادر قوموں کی نشانی ہیں۔
Copyright Aaj News, 2010
 
مقبوضہ کشمیر: بھارت مخالف مظاہرے جاری
پاکستان کے اندر نیٹو کے حملے نہیں چاہتے، عمرزئی
طیارہ حادثہ: انشورنس کمپنی معاوضہ اداکریگی
طیارہ حادثہ، دہشتگردی کا عنصر خارج ازامکان قرار
منگلا ڈیم سپل وے کے تمام گیٹ کھول دیئے گئے
مظفرآباد: موسلادھار بارش، تئیس افراد ہلاک
جمعہ کو بارش کا سلسلہ رک جائے گا، محکمہ موسمیات
مردان: نالے میں طغیانی سے کئی علاقے زیر آب
طیارے کے حادثے کامقدمہ درج
سانحہ مارگلہ: جاں بحق افراد سپردخاک
1 2 3 4 5 6 7 8 9 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved