aaj.tv brecorder.com khistocks.com
  Logo
 
Thu, Jul 29 10, 10:33 PM PST
ناٹنگھم ٹیسٹ: انگلینڈ کے تین سواکتیس رنز
ناٹنگھم: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں پہلے دن کے اختتام پر چار وکٹوں پر تین سو اکتیس رنز بنالئے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغازکیا توچوتھے ہی اوورمیں وکٹ کیپرکامران اکمل نے محمدعامر کی گیند پراسٹراس کا کیچ ڈراپ کردیا۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ بیالیس کے مجموعی اسکورپرگری جب اوپنرایلسٹرکک محمد عامر کا شکاربنے۔ کک آٹھ رنزبناسکے۔ اسٹراس نے جوناتھن ٹروٹ کیساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں اکیاون رنزکا اضافہ کیا لیکن ترانوے کے مجموعی اسکورپروہ بھی اپنی وکٹ گنوابیٹھے۔

اسٹراس نے پینتالیس رنزکی اننگزکھیلی۔ ایک سو سولہ کے مجموعی اسکور پر محمد آصف نے کیون پیٹرسن کو بولڈ کردیا۔ صرف دو رنز کے اضافے کے بعد جونتھن ٹروٹ بھی اڑتیس رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ جس کے بعد پال کولنگوڈ اور اوین مورگن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو آگے بڑھایا۔ دو سو چالیس کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل نے کولنگوڈ کا اسٹمپ چھوڑ دیا۔

کھیل کے پہلے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر تین سواکتیس رنز بنائے۔ ایوائن مورگن ایک سو پچیس اور پال کالنگ ووڈ اکیاسی رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ محمد عامر نے تین جبکہ محمد آصف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Copyright Aaj News , 2010
 
ہاکی ٹورنامنٹ: نیشنل بینک کی واپڈا کیخلاف کامیابی
تربیتی کیمپ کیلئے ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان
کولمبو ٹیسٹ: بھارت کی ستائیس رنز کی برتری
اے ٹی پی ٹینس: اعصام اور بھوپننا کوارٹر فائنل میں
سمر یوتھ اولمپکس: قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان
کولمبو ٹیسٹ: بھارت کے 382 رنز
ناٹنگھم ٹیسٹ: قومی ٹیم کو بڑا اسکور کرنا ہو گا، عبدالقادر
ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکرراؤل گونزالیز کلب سے رخصت
کراچی: بارش، نیشنل کوچنک سینٹر کی چھتیں ٹپکنے لگیں
1 2 
 
| | | | |
Home Programme Schedule Downloads
Terms of Service Privacy Statement Contact Us FAQs
Powered by e-dynamics
Copyright AAJ TV © 2010 All rights reserved