|
قرآن کی بیحرمتی کا منصوبہ: پاکستان کا انٹرپول سے رابطہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ نے فلوریڈا میں قرآن حکیم کی بے حرمتی کا منصوبہ رکوانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مذموم منصوبہ نہ روکا تو عالمی امن کو خطرات لا حق ہوجائیں گے۔انٹرپول کے جنرل سیکرٹری کے نام مکتوب میں رحمان ملک نے کہا کہ امریکا میں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے قرآن حکیم نذر آتش کرنے کا منصوبہ بنایا جائے۔ رحمان ملک نے کہا کہ اس مذموم کوشش سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہوں گے کیونکہ یہ ایک گھناؤنا جرم ہوگا اور اسے روکنے کیلئے انٹرپول کی مداخلت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلوریڈا کے پادری ٹیری جونز کی اس گھناؤنی حرکت سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے، اس لئے مسلمانوں کے جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے۔ |