Aaj News

پیر, مارچ 10, 2025  
09 Ramadan 1446  

ٹرمپ کی برکس ممالک کو سو فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی

امریکا اس خطرے کو خاموشی سے نہیں دیکھے گا اور سخت ترین اقدامات کرے گا، ٹرمپ
شائع 31 جنوری 2025 01:17pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک (بھارت، چین، روس، برازیل اور جنوبی افریقہ) کو سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برکس ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکی ڈالر کو بین الاقوامی تجارت کے لیے اہم کرنسی کے طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو امریکا ان کی برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ ٹرمپ نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں دیا۔

ٹرمپ نے کہا کہ برکس ممالک امریکی ڈالر کی ہمیت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اگر وہ نئی کرنسی کا اجراء یا کسی اور کرنسی کی حمایت کریں گے تو انہیں معاشی جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اس خطرے کو خاموشی سے نہیں دیکھے گا اور سخت ترین اقدامات کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے کی ذمہ داری سابق وزرائے اعظم پر ڈال دی

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ برکس ممالک کی جانب سے اپنی کرنسی بنانے کا مقصد عالمی تجارت میں امریکی ڈالر پر انحصار کو کم کرنا ہے۔ روس اور چین پہلے ہی یوان اور دیگر مقامی کرنسیوں میں تجارت کر رہے ہیں اور اب یہ گروپ ایک مشترکہ کرنسی کے ذریعے امریکی ڈالر کی قدر کو کم کرنے کی سرگرمی کا حصہ ہیں۔

عالمی معاشی ماہرین کے مطابق اگر برکس ممالک اپنی کرنسی میدان میں اتارتے ہیں تو یہ امریکی ڈالر کے غلبہ کو کمزور کر سکتا ہے اور امریکہ کی اقتصادی طاقت کے لئے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

Warns

President Donald Trump

Bricks Countries

Against Dollar Move