Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا بھر میں پیٹرول کتنے روپے لیٹر میں دستیاب ہے؟

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینز ویلامیں ہے جہاں اس وقت ایک...
شائع 16 اکتوبر 2021 11:36am
کاروبار

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول اس وقت وینز ویلامیں ہے جہاں اس وقت ایک لیٹر کی قیمت پاکستانی کرنسی میں 7 روپے فی لیٹر ہے ۔

ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 10 روپے میں مل رہا ہے، جبکہ شام میں پیٹرول فی لیٹر 40 روپے میں دستیاب ہے۔ ملائیشیا میں فی لیٹر پیٹرول 85 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

گیس اور تیل سے مالامال قطر میں بھی یہ قیمت 96 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 106 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ دبئی سمیت عرب امارات میں یہ قیمت 116 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 116 روپے کے ہی قریب ہے۔

سری لنکا میں پیٹرول اس وقت 158 روپے فی لیٹر میں خریدا جاتا ہے۔ امریکا میں یہ قیمت 164 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ بنگلہ دیش میں 188 روپے فی لیٹر پیٹرول فروخت ہوتا ہے۔

چین میں پیٹرول کی قیمت 209 روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 240 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں پیٹرول 302 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے ۔

برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 324 روپے ہوچکی ہے۔ دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول 444 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے ۔

واضح رہے کہ یہ صرف پیٹرول کی فی لیٹر قیمت کا موازنہ ہے ۔ دنیا بھر کے ممالک میں پیٹرول کا اپنا معیار ، مقامی کرنسی کی ویلیو،، وہاں کی فی کس آمدنی، لوگوں کا معیار زندگی اور مہنگائی کی شرح کی اہمیت اپنی اپنی جگہ ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

عالمی خبرایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 85 ڈالرفی بیرل ہوگئی ہے۔ اکتوبر 2018 کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی ایک فیصد اضافے کے بعد 82 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی پابندیوں میں نرمی کے باعث خام تیل کی طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی فراہمی متاثر ہونے کے بھی خدشات ہیں۔

petrol price

پاکستان

crude oil