Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ای :ہنڈریڈ انڈیکس785پوائنٹس کمی سے 33ہزار پر بند

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019 01:52pm
کاروبار
فائل فوٹو

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج سارا دن مندی کے بادل چھائے رہے، ہنڈریڈ انڈیکس 785پوائنٹس کمی سے 33ہزار پر بند ہوا۔

ملک کے سیاسی حالات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر بھاری پڑ گئے،کاروبار کے آغاز سے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا۔سرمایہ کاروں نے شیئرز کی فروخت کو ترجیح دی،جس سے مارکیٹ میں منفی رجحان غالب رہا۔

سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 785پوائنٹس کمی سے33ہزار 84پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں آج 326کمپنیوں کے 13کروڑ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔

مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن 187ارب ر وپے کمی کے بعد 65کھرب 11ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div